حکومت نے پا کستا ن کو ڈیفالٹر ہو نے سے بچا یا :جنید انوار
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )وفاقی وزیر برائے بحری امور جنیدانوار سے مسلم لیگی رہنما میا ں انوار الحق نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر دونو ں رہنما ؤ ں نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ترقیاتی کا مو ں اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی زیر نے گفتگو میں کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت نے پا کستا ن کو ڈیفالٹر ہو نے سے بچا یا بلکہ ترقی کی راہو ں پر گا مزن کر دیا، میں نے ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی کا م کروائے ہیں جن کی بدو لت کا میا بی نصیب ہو ئی، اپنے حلقہ اور ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کی خدمت میں کو ئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔اس موقع پر میا ں انوار الحق نے انہیں تحصیل گوجرہ اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مسا ئل سے آ گاہ کیا تو وفاقی وزیر نے کہا کہ تما مسا ئل کو ترجیحی بنیا دو ں پر حل کر نے کیلئے تمام وسا ئل بروئے کا ر لائیں گے ۔ لیگی رہنماء میا ں انوار الحق نے میا ں جنید انوار کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھا لنے پر مبارک باد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔