ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے شجر کاری ضروری :اے سی لالیاں
لالیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں طیب شیخ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے شجر کاری انتہائی ضروری ہے ،گلوبل وارمنگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہر فرد اپنے حصے کا ایک درخت لگائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈمی کے زیر انتظام شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل سول سروس کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز شجر کاری کیلئے کمر بستہ ہیں، اس پروگرام کے تحت ملک میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے ۔طیب شیخ نے کہا کہ شجر کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر شہری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنے حصے کا کم از کم ایک درخت لگا کر اسے پروان چڑھانا چاہیے ۔تقریب میں چیف آفیسر ایم سی ذوالقرنین رجوکہ،ایس ڈی او فیسکو سٹی چودھری آصف کلہ سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی اور مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عزم کا اعادہ کیا۔