شورکوٹ:حاجی محمد اعظم کے بھائی محمد احمد کا انتقال
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )حاجی محمد اعظم (ساؤنڈ سسٹم والے )کا بھائی اور عدنان عرف بھولا کے والد محترم محمد احمد شبلی گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ عثمانیہ پارک شورکوٹ میں ادا کر دی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔