ماموں کانجن :بارشیں،سرکاری جوہڑ بھر گیا،پانی گھروں میں داخل
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن کے نواحی گاؤں میں بارشوں کے پانی سے سرکاری جوہڑ بھر گیا،پانی قریبی گھروں میں داخل ، اہل علاقہ شدید پریشان ۔
تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 554 گ ب مسور کا چک گاؤں میں نکاسی آب کیلئے 4 کنال 9 مرلے کاسرکاری جوہڑموجود ہے جو انتظامیہ کی جانب سے صاف نہ کرنے کی وجہ سے سلٹ اور کوڑے کرکٹ سے بھر چکا اور حالیہ بارشوں کے پانی سے وہ اوور فلو ہو گیا اور جوہڑ کا پانی گلیوں، بازاروں اور مقامی غریب رہائشیوں کے مکانوں میں داخل ہونے لگا ، کئی مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق اگر جوہڑ کے پانی کی نکاسی کیلئے فوری انتظامات نہ کئے گئے تو انکے مکانات زمین بوس ہو جائیں گے ،نصب بجلی کے پول گرنے کا بھی اندیشہ ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اے سی تاندلیانوالہ اذکاء سحر سے فوری نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔