جھنگ :پولیس کی کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد،2سمگلر گرفتار

جھنگ :پولیس کی کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد،2سمگلر گرفتار

جھنگ،احمدپورسیال،گڑھ مہاراجہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندگان دنیا)جھنگ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کا گڑھ مہاراجہ میں مشترکہ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،2سمگلر گرفتار کر لئے گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2اسلحہ کے سمگلروں محمد عمیر ولد گلاب خان اور محمد اکرم ولد گل محمد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھ مہاراجہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اہم انکشافات کی توقع ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مہر اخلاق نول نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،قانون شکن عناصر کو کٹہرے میں لانا اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں