شورکوٹ:میونسپل کمیٹی کی ممکنہ سیلاب سے بچاؤ بارے آگاہی مہم

شورکوٹ:میونسپل کمیٹی کی ممکنہ  سیلاب سے بچاؤ بارے آگاہی مہم

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے \'\'سیلاب 2025\'\'سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔

 اس مہم کے تحت شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں، چوراہوں اور اہم مقامات پر فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ممکنہ سیلابی خطرات اور احتیاطی تدابیر سے بروقت آگاہ کیا جا سکے ۔ اس حوالہ سے میڈم شازیہ رحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے ،اگر بروقت احتیاطی اقدامات کئے جائیں تو بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے ،ہمیں چاہیے نہ صرف خود احتیاط کریں بلکہ دوسروں کو بھی بچاؤ کی ترغیب دیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ حکومتی اداروں سے مکمل تعاون کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں