کمالیہ :سی ای او ہیلتھ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
جکھڑ (سٹی رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف طبی شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ مریضوں کو درکار تمام ادویات کی فراہمی ہسپتال سے ہی سو فیصد یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو باہر سے ادویات خریدنے کی زحمت نہ ہو۔ڈاکٹر کاشف ندیم نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، مشینری و طبی آلات کی درستگی اور بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشین یا لیبارٹری یونٹ میں سستی یا غفلت ناقابل برداشت ہوگی، مریضوں کو فوری، مؤثر اور معیاری علاج فراہم کرنا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے ۔دورے کے اختتام پر انہوں نے میڈیکل سٹاف و انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی تسلی اور صحت یابی ہی اصل کامیابی ہے ، اس لیے تمام ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف جذبئہ خدمت کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ۔