ٹو بہ ٹیک سنگھ:معذور افراد میں مفت معاون آلات تقسیم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسسٹوو ڈیوائسز پروگرام کے تحت معذور افراد میں مفت معاون آلات تقسیم کے سلسلہ میں تقریب گورنمنٹ بوائز کالج کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی۔
جس میں ضلع بھر کے 77 مستحق افراد کو رولیٹرز، واکنگ فریمز، موبائل ٹوائلٹ چیئرز، ایلبو کرچز اور کین اسٹکس فراہم کیے گئے ، آلات میں 4 رولیٹرز، 15 واکنگ فریمز، 24 موبائل ٹوائلٹ چیئرز، 16 ایلبو کرچز اور 18 کین اسٹکس شامل تھیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا کاشف نثارسمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر منور حسین نے کہا کہ یہ صرف آلات نہیں بلکہ خصوصی افراد کو باوقار زندگی دینے کی جانب ایک عملی قدم ہے ، حکومت معذور افراد کا سہارا بن رہی ہے اور ان کے دکھوں کا ازالہ کر رہی ہے ۔