لاری ا ڈا پیرمحل، خستہ دکانیں، بھاری کرائے ، دکاندار پریشان

لاری ا ڈا پیرمحل، خستہ دکانیں، بھاری کرائے ، دکاندار پریشان

پیرمحل(نمائندہ دنیا )لاری اڈا پیرمحل میں خستہ حال دکانیں، بھاری کرائے ، دکاندار پریشان۔ میونسپل کمیٹی پیرمحل کو سالانہ ٹھیکہ جات کی مد میں کروڑوں روپے کی آمدن ہونے کے باوجود لاری اڈا کے اندر بنی دکانوں اور سڑکوں کی مرمت نہ ہونے کے باعث وسیع عریض لاری اڈا آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے۔

 خستہ ہال دکانوں کا کرایہ فی دکان دس ہزار روپے سے زائد ہے اور بھاری کرایوںکے باعث اکثر دکاندار دکانیں چھوڑچکے ہیں جبکہ بیشتر دکانیں خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں  ،تعمیر ومرمت کی نشاندہی کرنے والوں کو دکانیں خالی کرنے کا نوٹس دینامعمول بن چکا ہے ، روزگار جانے کے ڈر سے دکاندار کسی قسم کی اپیل نہیں کر پا رہے  ۔  میونسپل کمیٹی پیرمحل کو لاکھوں روپے سالانہ خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔دکانداروں نے سیکرٹری بلدیات، کمشنر فیصل آباد سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیاہے کہ لاری اڈا پیرمحل کی دکانوں کی مرمت کرواکر کرایوں میں بھی کمی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں