ڈی ایچ کیو ہسپتال اکیلئے 10 عدد بریکٹ فین،ایک آٹو ریفریکٹومیٹر مشین کا عطیہ

ڈی ایچ کیو ہسپتال اکیلئے 10 عدد  بریکٹ فین،ایک آٹو  ریفریکٹومیٹر مشین کا عطیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)البرکت فاؤنڈیشن کے سرپرستِ اعلیٰ حافظ ناصر بشیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں مریضوں کی سہولت کے لیے فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے عطیہ کی گئی 10 عدد بریکٹ فین اور ایک عدد آٹو ریفریکٹومیٹر مشین ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردی۔

 اس کے علاوہ سول ہسپتال فیصل آباد میں ذہنی امراض کے مریضوں کیلئے  ادویات بھی عطیہ کی گئیں۔ اس موقع پر حافظ ناصر بشیر نے کہا کہ ایسوسی ایشن اور البرکت فاؤنڈیشن سماجی خدمت کے جذبے کے تحت آئندہ بھی مستحق مریضوں کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں