موسمی تبدیلی، نزلہ زکام اور بخار کے مریضوں میں اضافہ

 موسمی تبدیلی، نزلہ زکام اور بخار کے مریضوں میں اضافہ

نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز مہنگا علاج ،ذاتی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ تجویز کر نے لگے

چناب نگر (نامہ نگار )موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث چناب نگر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق موسمِ سرما کے آغاز پر اس نوعیت کی بیماریاں عام ہوتی ہیں، تاہم بچوں میں ان کی شرح زیادہ دیکھی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق بعض نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے مہنگے علاج اور ذاتی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ تجویز کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ڈاکٹرز نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، صبح و شام کے وقت گرم لباس پہنیں اور کھانے پینے میں احتیاط برتیں تاکہ موسمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں