چنیوٹ :فی میل ٹیچرز میں پروموشن آرڈرز کی تقسیم، ڈپٹی کمشنر کی شرکت

 چنیوٹ :فی میل ٹیچرز میں پروموشن  آرڈرز کی تقسیم، ڈپٹی کمشنر کی شرکت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

 ڈپٹی کمشنر نے فی میل اساتذہ میں EST سے SST پروموشن آرڈرز تقسیم کیے ، انہیں مبارکباد دی اور مزید محنت سے تدریسی فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو اور ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر مختار احمد بھی شریک تھے ۔ مجموعی طور پر 20 ٹیچرز میں پروموشن آرڈرز تقسیم کیے گئے ، جن میں 15 آرٹس اور 5 سائنس ٹیچرز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں