پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کی آگاہی کیلئے تربیتی سیشن

 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کی آگاہی کیلئے تربیتی سیشن

ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم بڑی اہمیت و افادیت کا حامل ہے :آصف چودھری

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے امور کو \\\"ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم\\\" کے تحت لایا جا رہا ہے ۔ اس سسٹم سے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کو آگاہ کرنے کیلئے تربیتی سیشن ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کی۔ چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ راحیل ظفر، فاران صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور اور دیگر متعلقہ افسران بھی تربیتی سیشن میں شریک تھے ۔اس موقع پر ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کے نمائندے وحید احمد، سید رضا حسین بخاری، مبشر علی خاں، محمد کاشف، محمد اکرم، شاہد اکرم و دیگر بھی موجود تھے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ماہرین کی ٹیم میں ڈائریکٹر ایڈمن زریاب ساجد، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد بلال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عزیر شہزاد، بزنس اینالسٹ محمد یاسر، سینئر سافٹ ویئر انجینئر مزمل صفدر، سافٹ ویئر انجینئر ابرار علی و دیگر شامل تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ماہرین کی ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے امور کو ڈیجیٹل سسٹم میں لا کر صوبائی سطح پر یکسانیت لانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم  بڑی اہمیت و افادیت کا حامل ہے جس سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور اس ضمن میں ہونے والی بے ضابطگیوں، عوام سے دھوکہ دہی، جعل سازی اور فراڈ کے امکانات کا خاتمہ ہوگا، جبکہ منظوری کے تمام قانونی و محکمانہ تقاضوں کو یقینی بنایا جا سکے گا۔انہوں نے ڈویلپرز پر زور دیا کہ وہ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم سے مکمل طور پر آگاہی حاصل کریں اور ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے امور کیلئے ڈیجیٹل نظام سے فائدہ اٹھائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں