دسمبر میں میگا کلچرل ایونٹ میرا سوہنا فیصل آباد منعقد ہوگا

دسمبر میں میگا کلچرل ایونٹ میرا سوہنا فیصل آباد منعقد ہوگا

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیرِ صدارت اجلاس ،ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کے ثقافتی تشخص کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ اس سلسلے میں شہریوں کو ثقافت سے روشناس کرانے اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آئندہ ماہ دسمبر میں میگا ایونٹ میرا سوہنا فیصل آباد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرِ صدارت اجلاس میں ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ سیریز آف ایونٹس کے تحت پینٹنگز، شاعری، فلم فیسٹیول، تخلیقی تحریری مقابلے ، فوٹوگرافی، قومی و ملی نغموں، کیلیگرافی اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی پلاننگ فوری شروع کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیٹیگریز کی رجسٹریشن ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی اور پارکوں کو بھی ان سرگرمیوں کے ذریعے آباد کیا جائے گا۔راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شہریوں کو ثقافت سے جوڑنے کے لیے ان کی بھرپور شمولیت یقینی بنائی جائے گی، جبکہ ہر کیٹیگری کے ونرز کو پرکشش انعامات دیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں