مینارٹی سوک ایجنٹس پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپ

  مینارٹی سوک ایجنٹس پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپ

شرکا اداروں کیساتھ فعال رابطوں سے کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)یوتھ ڈویلپمنٹ فانڈیشن نے نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی اور ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیزافیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے واسا ، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،ِ نادرا ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے مینارٹی سوک ایجنٹس پروگرام کے تحت فیصل آباد میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس تربیت میں 27 مینارٹی سوک ایجنٹس 9 مرد اور 18 خواتین نے شرکت کی۔ برکت پورہ، ملکھانوالا، داد نگر اور وارث پورہ سے تعلق رکھنے والے شرکا کو سرکاری اداروں کے ماہر ٹرینرزنے عملی مہارتیں فراہم کیں تاکہ وہ رائٹ ٹو انفارمیشن درخواستیں تیار اور جمع کر سکیں اور کمیونٹی سکور کارڈز کے ذریعے اپنی کمیونٹیز میں بنیادی مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔ شرکا نے اپنی ابلاغی صلاحیتوں، مسئلہ حل کرنے کی مہارت حاصل کی۔ یہ سوک ایجنٹس اپنی کمیونٹیز میں مرکزی رابطہ کار کے طور پر کام مہارتوں کو استعمال کرتے ہوئے مقامی طرز حکمرانی اور عوامی خدمات سے متعلق چیلنجز کو حل کرنے میں کردار ادا کرینگے ۔ وہ واسا ، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور نادراکے ساتھ فعال رابطہ رکھیں گے تاکہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کیاجا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں