آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے دو افراد پکڑے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 229 رب میں سول ڈیفنس ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو مقامات پر غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس پر دونوں یونٹس کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔