میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر جلال الدین ریٹائرڈ ہوگئے

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی  ہسپتال ڈاکٹر جلال الدین ریٹائرڈ ہوگئے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر جلال الدین مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ۔

ڈاکٹر جلال الدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت میاں فرخ زمان ممبر پیسی گورننگ نے کی تقریب میں پیسی فیصل آباد ریجن کے ہسپتالوں کے ایم ایس،ڈی ایم ایس کے علاوہ ڈاکٹرز کی کثیر تعدادموجود تھی ڈائریکٹرز میڈیکل،ڈائریکٹرز ایڈمن،ڈپٹی ڈائریکٹرز،فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسروں نے بھی شرکت کی۔پیسی ایپکا پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور سی بی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری میاں رب نواز وٹو اپنے عہدیداروں کیساتھ تقریب میں شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں