ٹوبہ :ٹاسک فورس زراعت کا اجلاس، پیداوار بڑھانے پر زور

ٹوبہ :ٹاسک فورس زراعت کا اجلاس، پیداوار بڑھانے پر زور

کسان کارڈ پروگرام کے تحت 16,921 کسان بلا سود قرض سے مستفید ہو چکے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے زراعت کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان نے ضلع کی پیداواری صورتحال پر بریفنگ دی۔ ضلع کا گندم کا ہدف 3 لاکھ 25 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے ۔ کسان کارڈ پروگرام کے تحت 16,921 کسان بلا سود قرض سے مستفید ہو چکے ہیں اور ریکوری 97.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو بروقت رہنمائی فراہم کر کے پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں