چنیوٹ میں میراتھن ریس ، انعامات تقسیم کیے گئے

چنیوٹ میں میراتھن ریس ، انعامات تقسیم کیے گئے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیصل آباد روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کی جانب سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء، طالبات اور اوپن ایج کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ریس میں مختلف مقابلہ جات کروائے گئے جبکہ چھوٹے بچوں اور 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے خصوصی دوڑیں بھی منعقد کی گئیں، جس سے ماحول خوشگوار اور پرجوش رہا۔میراتھن ریس میں مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت چودھری مسعود اقبال، ایم ڈی اقبال رائس ملز، سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ سرور علی چودھری، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رضوان سونی، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فتح شیر کھوکھر اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔مہمان خصوصی چودھری مسعود اقبال نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں