8 منشیات فروش گرفتار 11 کلو سے زائد چرس برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 8 منشیات فروش گرفتار کرلئے ، ملزموں سے 11 کلو 30 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے ۔ پکڑے جانیوالوں میں رضوان، اسد، آصف، اویس، شاہد، حسن، سمیر سمیت دیگر منشیات فروش شامل ہیں،پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔