استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے وی سی زرعی یونیورسٹی کو ایوارڈ دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو ان کی شاندار تعلیمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دیا گیا۔
انہیں صدرِ پاکستان نے نیشنل لیول ایچ ای سی بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2020ء ،پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے 2017ء میں گولڈ میڈل جبکہ 2025ء میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیزنے بھی ایوارڈ سے نوازا تھا۔