شورکوٹ میں بھی کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد جاری

شورکوٹ میں بھی کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد جاری

کرسمس کا کیک کاٹا گیا، بچوں میں تحائف اور مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے گئے

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ میں بھی کرسمس کی خوشیوں کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد جاری ،اسسٹنٹ کمشنر آفس شورکوٹ میں کرسمس کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر، پادری سیمل شریف، اعجاز گل، صدر انجمن تاجران یوسف جھنگوی، عتیق الرحمن، حاجی اشرف، فاروق سندھو سمیت تاجران اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک کاٹا گیااور بچوں میں تحائف اور کرسچن برادری کے مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ  کی جانب سے فراہم چیک 15 مستحق افراد میں تقسیم  کر دیئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں