کھرڑیانوالہ :دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف آپریشن ،جرمانے عائد
کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا)کھرڑیانوالہ کے مین بازار جھمرہ روڈ اور اڈا چوک کھرڑیانوالہ میں چند دن گزرنے کے بعد دوبارہ تجاوزات کرنے پر پیرا فورس اور بلدیہ عملہ نے۔۔۔
سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پڑا سامان قبضہ میں لے لیا اور تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کرکے متعدد دکانیں بھی سیل کر دیں ۔ واضع رہے اسسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورائیہ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بناپر کارروائیاں جاری ہیں ۔ تاہم شہریوں کے مطابق تجاوزات کی وجہ سے راہ گیروں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔ انتظامیہ کو چاہیے میرٹ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے اورشہرکو خوبصورت بنانے کیلئے تمام طبقہ کے افراد کیخلاف برابر کی کارروائی کی جائے۔