شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں : میاں ناصرسیال

 شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سلام پیش  کرتے ہیں : میاں ناصرسیال

گڑھ مہاراجہ(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں ناصر چیلہ سیال نے کہا ہے کہ 27 دسمبر ملکی تاریخ کا وہ دن ہے جو ہمیں اجتماعی سوگ، غور و فکر اور عزمِ نو کی یاد دہانی کراتا ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو محض ایک رہنما نہیں تھیں بلکہ جمہوریت کی نڈر آواز، مظلوموں کی امید اور آمریت کے خلاف ناقابلِ تسخیر علامت تھیں اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر شہید کی عظیم قربانی خون سے لکھا وہ عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی، بی بی شہید کا پُرامن، جمہوری اور باوقار پاکستان کا وژن آج بھی نسل در نسل بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں