ٹھیکریوالا:موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو دکان سے اڑھائی لاکھ نقدی لوٹ کر فرار
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو دکان سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ،مقدمہ درج، ملزموں کی تلاش شروع۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں گذشتہ رات 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو مقامی شہری مہر اشرف کے کریانہ سٹور سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کرفرار ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ثاقب ریاض مہیس،ڈی ایس پی صدر سرکل اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔