چنیوٹ : منشیات برآمدگی کیس، مجرم کو 14سال قید کی سزا
ایڈیشنل سیشن جج بھوانہ ثمینہ اعجاز چیمہ نے وارث کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی
چنیوٹ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) منشیات برآمدگی کیس ،منشیات فروش کو 14سال قیداور5لاکھ جرمانے کی سزاکا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بھوانہ ثمینہ اعجاز چیمہ نے تھانہ لنگرانہ کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش وارث کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، پولیس نے منشیات فروش وارث کو 5200 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کرکے چالان عدالت پیش کیا تھا۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کاکہنا ہے کہ معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں عملی اقدامات جاری ہیں، نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔