پینسرہ کے نجی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
پینسرہ (نمائندہ دنیا) پینسرہ کے نجی سکول میں گزشتہ روز سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں مہمانِ خصوصی پرنسپل سٹاف آفیسر گورنر سٹیٹ بینک عقیل اشرف رانا اور سینئر منیجر پاک پرنٹنگ کارپوریشن کراچی سعدیہ اعجاز نے شرکت کی جبکہ سکول کے ڈائریکٹر رانا محمد اسلم اعجاز نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں، بچوں نے ملی نغموں، ٹیبلوز اور خوبصورت تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مہمانانِ خصوصی نے تعلیمی معیار، بچوں کی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں، والدین بچوں کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔