بینظیر شہید کا نظریہ آج بھی کارکنوں کیلئے مشعلِ راہ ہے :ملک امجد

 بینظیر شہید کا نظریہ آج بھی کارکنوں  کیلئے مشعلِ راہ ہے :ملک امجد

کمالیہ(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک امجد یعقوب نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان تھا۔

 ان کی قربانیاں اور نظریہ آج بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نہ صرف پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں بلکہ وہ جمہوریت، عوامی حقوق اور ملکی سالمیت کی ایک مضبوط علامت تھیں،بے نظیر شہید نے پوری سیاسی زندگی میں ہمیشہ پاکستان کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوام کے اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے آمریت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مگر کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں