جڑانوالہ :ڈی پی ایس ہائی سکول میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
طلبہ، والدین کی بڑی تعداد میں شرکت، باصلاحیت نسل تیار کر رہے ہیں:پرنسپل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈی پی ایس بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول 58 گ ب میں دوسری سالانہ نتائج کا اعلان کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں والدین اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں پرنسپل محمد شاہد نے کہا کہ الحمدﷲ، ہم صرف طالب علم نہیں بلکہ ایک باصلاحیت نسل تیار کر رہے ہیں، ہمارے بچے تقریر، شعور اور کردار کے ہر میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
پرنسپل نے مزید کہا کہ سکول میں کمپیوٹر لیب اور فزکس لیب جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ طلبہ کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جا سکے ۔پرنسپل نے مزید کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے سکول میں حفظِ قرآن پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا تاکہ بچوں کو دینی و عصری تعلیم کے ساتھ فراہم کی جا سکے ۔واضع رہے کلاس نہم کے بورڈ رزلٹ میں طالبہ شیزہ ذوالفقار نے 540 نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔