حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات نیک شگون ہیں:چودھری شفیق

 حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات نیک شگون ہیں:چودھری شفیق

پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے :سابق ایم پی اے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات نیک شگون ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی سمیت جن افراد کو اختیار دیا ہے ، تمام ارکان کو ان کے فیصلے کے ساتھ اتفاق کرنا چاہئے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی حکومتی پیشکش کے باوجود احتجاج کی تیاری غیر مناسب ہے، مذاکرات کے مثبت نتائج بھی آ سکتے ہیں جس سے سیاسی تناؤ اور افراتفری کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں کہا کہ فیلڈ مارشل پاکستان کی بہتری کیلئے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ تاریخی ہے، دنیا بھر میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ لندن میں عسکری قیادت کے خلاف احتجاج اور بدزبانی قابلِ مذمت ہے۔ چودھری شفیق گجر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہئے اپنے معاملات حکومت کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرے ، موجودہ حالات میں پاکستان جلاؤ گھیراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاسی معاملات قانونی اور جمہوری طریقے سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں