شورکوٹ:پولیس کی کارروائی، کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

شورکوٹ:پولیس کی کارروائی، کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

چوکی 17 گھگھ کے عملے نے ملزم نبیل کو رنگے ہاتھوں حراست میں لیا، مقدمہ درج

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)شورکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ملزم گرفتار، کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابقانچارج چوکی 17 گھگھ سب انسپکٹر اظہر حسین توہ نے پولیس اہلکاروں شاہد عزیز، ضیاء اللہ، طاہر عباس اور غلام مصطفیٰ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش نبیل سکنہ شورکوٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1140 گرام چرس اور نقدی برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔علاقے کے عوامی اور سماجی حلقوں نے سب انسپکٹر اظہر حسین توہ کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی کارروائیاں معاشرے سے منشیات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں