چنیوٹ: حکام کی کارروائی، 6 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد
نان شاپس ، کریانہ سٹورز کوناقص صفائی پر جرمانے ، ناقص اشیاء تلف کر دی گئیں
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے متعدد نان شاپس، فوڈ پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کا معائنہ کیا۔ نان شاپس پر صفائی کے ناقص انتظامات، میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور ناقص سٹوریج پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 76 انسپکشنز کیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 48 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 6 کلوسے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات، 4 کلو غیر معیاری مربہ اور 10 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے تلف کر دی گئی ہیں۔