چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 19 گرفتار

 چنیوٹ:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 19 گرفتار

5 کلو چرس ، 100 لٹر شراب برآمد ، 200 گاڑیوں کے چالان ،لاکھوں جرمانہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں:ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ،بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن \"کرائم فری پنجاب\" کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 ملزموں کو گرفتار کر لیا، اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 9 اشتہاری پکڑے گئے۔ اس دوران 5 کلو سے زائد چرس اور 100 لٹر سے زائد شراب برآمد ہونے پر 9 ملزموں کو پکڑا گیا جبکہ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔

ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 1849 مشکوک افراد اور 1848 مشکوک گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200 سے زائد گاڑیوں کے چالان اور 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا نمبر 15 پر اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں