قیمتوں میں اضافہ، ناقص مچھلی کی فروخت سے شہری پریشان

قیمتوں میں اضافہ، ناقص مچھلی کی فروخت سے شہری پریشان

کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا )سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں مچھلی کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

 مچھلی فروش منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں اور خریداروں کا رش اتنا بڑھ گیا ہے کہ شہر میں مچھلی نایاب ہو گئی ہے ۔جن ریڑھی والوں کے پاس مچھلی موجود ہے وہ مرضی کی قیمتیں لگا رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق منڈی میں ناقص مچھلی بھی فروخت کی جا رہی ہے ۔ اچھی قسم کی مچھلی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، جبکہ تھرڈ کلاس مچھلی، جس کی مانگ بھی کم ہے ، اس کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔خریداروں نے مزید بتایا کہ مچھلی فروش کئی دن پرانی باسی مچھلی منڈی میں لا کر فروخت کر رہے ہیں، جس سے بدبو پیدا ہوتی ہے اور رنگت و ذائقہ بھی خراب ہو جاتا ہے ۔ اس کے باوجود باسی مچھلی سرعام فروخت کی جا رہی ہے۔ اور کوئی سرکاری افسر اس پر نوٹس لینے سے گریزاں ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی فروخت کرنے والوں کو معیار کے مطابق مچھلی فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری محفوظ اور معیاری مچھلی خرید سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں