ڈپٹی کمشنر جھنگ کا عوامی منصوبوں کی شفافیت یقینی بنانے پر زور

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا عوامی منصوبوں کی شفافیت یقینی بنانے پر زور

علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمانہ کارکردگی اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ انسداد سموگ مہم، ستھرا پنجاب صفائی آپریشن اور واسا جھنگ کے جاری کاموں کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لیے پیرا فورس کو مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ محکمہ ہائی وے کے افسران کو سڑکوں کی لائن مارکنگ اور بہتری کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔انہوں نے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلبہ و اساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی دریافت کیا اور تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں