بھاری ٹریفک چالانوں کیخلاف مزدوروں کا شدید احتجاج

بھاری ٹریفک چالانوں کیخلاف مزدوروں کا شدید احتجاج

پینسرہ(نمائندہ دنیا)لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ٹریفک کے بھاری چالانوں کیخلاف جھنگ روڈ، سدھار، ساتواں میل اور باؤوالا کے علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ٹریفک پولیس کی جانب سے مزدوروں پر بھاری جرمانوں کو ظلم قرار دیا اور فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری نے کہا موٹر سائیکل سوار مزدوروں سے دو ہزار پانچ سو سے لیکر پانچ ہزار تک کے چالان وصول کرنا غریب کا معاشی قتل ہے ،یہ ختم کئے جائیں۔ مزدور پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری اور کم اجرت سے پریشان ہے ۔رہنما شیخ نثار نے کہا حکومت نے وارڈنز کو چالان کا ٹارگٹ دیکر مزدوروں کے مقابل کھڑا کر دیا ہے آئے روز جھگڑے جاری ہیں۔رانا ریاض نے کہامزدوروں سے بدترین سلوک اورکھلی غنڈہ گردی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔شیخ خالد بھولا نے کہا مزدوروں کو تنگ کرنا ناقابل برداشت ہے ۔ رانا فخر اور ملک ممتاز نے کہا وزیراعلیٰ فوری ٹریفک کا یہ کالا قانون واپس لیں ۔مظاہرین نے متفقہ اعلان کیا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو آئندہ پورے پنجاب میں احتجاج اور دھرنے دیئے جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں