الیکٹرک وہیکل چارجنگ سسٹم کے لیے اقدامات کی ہدایت

الیکٹرک وہیکل چارجنگ سسٹم کے لیے اقدامات کی ہدایت

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا اجلاس ،فٹس پمپ کو سولر انرجی پر کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے پٹرول پمپ پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سسٹم نصب کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر پٹرول پمپ پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سسٹم نصب کرنے کی واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، جن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔کمشنر فیصل آباد نے فٹس پٹرول پمپ بیرون امین پور بازار کو سولر انرجی سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹرانسفارمر کی تبدیلی سمیت دیگر درکار ضروریات کے لیے مکمل ڈاکومنٹیشن بروقت تیار کی جائے تاکہ منصوبے پر بلا تاخیر عملدرآمد ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں