ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر عباس کا ڈی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال کا دورہ
مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شہباب عالم بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لیبارٹری، فارمیسی اور رجسٹریشن کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے علاج، دستیاب سہولیات اور فری ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے بیٹھنے ، صفائی ستھرائی اور انتظار گاہوں کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور ہسپتال میں نظم و نسق اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔