پولیس مقا بلہ،منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس مقا بلہ،منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)سی سی ڈی پولیس کا مبینہ پولیس مقا بلہ بدنا م زما نہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سی سی ڈی پو لیس گوجرہ کے اہلکار موچی وا لا روڈ گوجرہ پر گشت پر موجو د تھے کہ۔۔۔

 چک نمبر 354 ج ب کے قریب دو موٹر سا ئیکل سوارو ں کو رو کنے کی کوشش کی تو انہوں نے موٹر سائیکل بھگا لی پولیس نے پیچھا کیا تو مو ٹر سا ئیکل سلپ ہوکر گر گئی تو ایک سوار گر کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسر فرار ہو گیا پولیس نے زخمی منشیات فروش شکیل سکنہ چک نمبر 327 ج ب کو قابو کرکے 30 بور پستو ل ، 1005 گرا م آ ئس اور 1250 گرام چرس برآ مد کرلی۔ منشیا ت فروش کا لجز اور یو نیورسٹیو ں میں طلبہ و طالبات کو آ ئس سپلا ئی کرتا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں