سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج
کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب حکام کا بتنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد 71 افراد میں سے 20 لاشوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ لاپتہ افرادکی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔
پولیس کو آگ کے شروعاتی مقام کی تلاش ہے، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ایک بچے کے ہمراہ عمارت کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔
تحقیقی ٹیم نے گل پلازہ میں پھولوں کی دکان کے مالک سے سوالات کیے، پھولوں کی دکان کے مالک کی مدد سے عمارت کے مختلف حصوں کو بھی چیک کیا گیا، دکان کے مالک کا آٹھ سے نو سال کا بیٹا بھی ہمراہ تھا، بچے کو بھی عمارت کے مختلف حصوں میں لے جایا گیا۔