ٹی وی چینل کی مدد سے جوا کرانے والا ملزم حوالات پہنچ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جواء کروانے والے ملزم کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا۔ جو غیر ملکی ٹی وی چینل کی مدد سے جوا کروانے میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔