نوسر بازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکال لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے شہری کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکال لی۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں عامر کا بھتیجا بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا رہا تھا کہ۔۔۔
اس دوران نامعلوم نوسر بازوں نے اسے باتوں میں الجھا کر اس کا اے ٹی ایم کارڈ ہتھیالیا اور بعد ازاں اسکے اکاؤنٹ سے نقدی نکال لی ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔