ملزموں کی نابالغ بچی اور جواں سالہ لڑکی سے زیادتی
تاندلیانوالہ اور تھانہ صدر کے علاقوں میں درندنگی واقعات،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزموں نے نابالغ بچی اورجواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں بہادر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی کم عمر بھتیجی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں نازیہ نامی خاتون کی 15 سالہ بیٹی کو ملزم نے اغواکر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مغویہ اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔