پی ٹی آئی مذاکرات کی پیشکش کا فائدہ اٹھائے ،فقیرحسین ڈوگر
پنجاب میں تعمیر و ترقی ہو یا جرائم کنٹرول، حکومت ، اسٹیبلشمنٹ ملکر کام کر رہے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکے باوقارکردارسے دنیابھر میں پاکستان کوجس طرح عزت مل رہی ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر نہیں چل سکتی پنجاب میں تعمیر و ترقی ہو یا جرائم کنٹرول، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ملکر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس صوبے کا مینڈیٹ ہے اسے بھی تسلیم کرناچاہئے جبکہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی نے پنجاب میں جرائم کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کیے اسکی تاریخ میں مثال نہیں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گینگسٹر یا تو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے یا صوبہ چھوڑ گئے ۔ پنجاب میں اس وقت امن کی فضا نظر آتی ہے ، جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔