پی ٹی آئی نے خود اپنی سیاست کابیڑہ غرق کرلیا، خلیل طاہر
پاکستان اور عسکری قیادت کیہخلاف وی لاگ کرانیوالوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومت کے ایجنڈے میں معاشی استحکام ہے جس میں وہ کامیاب بھی ہوچکی ہے ۔ پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف وی لاگ کرانے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ان کاکہناتھاکہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف کے دنیا بھر میں مثبت کردارسے پاکستان کاوقاربلند ہواہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جومنصوبے پیش کئے اورعوام کوجس طرح مشکلات سے نکالااس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پنجاب کے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت مہنگائی میں ریلیف دیاگیااگر2017 میں میاں نوازشریف کے خلاف سازش نہ کی جاتی اور معیشت کابیڑہ غرق نہ کیاجاتاتو آ ج پاکستان آ ئی ایم ایف سمیت کسی کا محتاج نہ ہوتا نوازشریف توآ ئی ایم ایف سے نجات حاصل کرچکے تھے اور پاکستان خوشحال اور خود مختاردکھائی دے رہاتھا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے کردارسے اپنی سیاست کاخودبیڑہ غرق کیاہے عوام کو خودموازنہ کرناچاہئے۔