گورنمنٹ ہائی سکول شورکوٹ میں اینٹی انسدادِ دہشتگردی مشق
شورکوٹ،شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندگان دنیا) ڈی پی اوبلال کیانی کی ہدایت پرشورکوٹ چھاؤنی کے گورنمنٹ ہائی سکول میں انسدادِدہشتگردی مشق کا اہتمام کیا گیا۔
مشق میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم سکواڈ، پولیس 15، ایلیٹ فورس، سرکاری ہسپتالوں، اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔ فرضی مشقمیں دہشتگردوں نے ڈسٹرکٹ جیل پر فرضی حملہ کیا۔ اہلکاروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے زخیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہسپتال منتقل کیا۔ سکول کو فرضی دہشتگردوں سے آزاد کروا لیا گیا۔ مشق کا بنیادی مقصد اداروں کی صلاحیتوں کو جانچنا اور مختلف اداروں میں ہنگامی صورتحال میں رابطہ کاری کو بہتر بنانا تھا تاکہ کسی بھی حقیقی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جا سکے۔