دارالعلوم کریمیہ رضویہ میں سول ڈیفنس کی تربیتی ورکشاپ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی زیر نگرانی دارالعلوم کریمیہ رضویہ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
طلبا کو سول ڈیفنس کی بنیادی مہارتوں سے آشنا کیا گیا، جس میں بطور والنٹیٔر رجسٹریشن، بیسک لائف سپورٹ ، ایمرجنسی انخلاء کے طریقے اور فائر فائٹنگ کی تربیت شامل تھی، طلبانے عملی مشقوں اور سمیولیشنز کے ذریعے ایمرجنسی کے دوران فوری اور مؤثر ردعمل سیکھا۔سول ڈیفنس آفیسر محمود گل نے کہا ضلع میں سول ڈیفنس کے تربیتی پروگرامز کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد رہیں۔