کوئی بھی شکایت زیر التوا نہیں رہنی چاہیے، ڈی جی

کوئی بھی شکایت زیر التوا نہیں رہنی چاہیے، ڈی جی

ون ونڈو کائونٹر سی ایم پورٹل ودیگرذرائع سے موصول شکایت کافوری ازالہ کریں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چودھری نے حکم دیا ہے کہ کوئی بھی عوامی شکایت زیر التوا نہیں رہنی چاہیے اس سلسلے میں ون ونڈو کائونٹر چیف منسٹر پورٹل یا کسی دیگر ذرائع سے موصول ہونیوالی عوامی شکایت کافوری نوٹس لیتے ہوئے اسکا ازالہ کریں اور ایف ڈی اے سے متعلقہ نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہی لمحے جواب ارسال کریں۔

انہوں نے یہ حکم اجلاس کے دوران ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی اور عوامی شکایات کے ازالہ کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسمامحسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی انچارج ون ونڈو کائونٹر عبد اللہ نور و دیگر افسر موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے عوامی شکایات کی تفصیلات کا جائزہ لیتے کہا کہ ایف ڈی اے کی سروسز کو کمپلینٹ فری بنانے کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں تمام شعبے مستعد انداز میں فرائض انجام دیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ چیف منسٹر پورٹل، حکومت پنجاب، ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی طر ف سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں اس سلسلے میں اگر یادہانی کے خطوط موصول ہوئے تو متعلقہ شعبوں کے افسروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں