ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا گوجرہ دفتراورویٹرنری ہسپتال کادورہ
افسروں و عملے کو کسانوں کیلئے سروسز ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری
فیصل آباد(نیوز رپورٹر )ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس گوجرہ اور سول ویٹرنری ہسپتال کا دورہ کیا۔ عملے کی حاضری، او پی ڈی سروسز، جاری ویکسی نیشن سرگرمیوں، کولڈ چین انتظامات، الٹراساؤنڈ سہولت اور 9211 SPMS سسٹم پر رئیل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ، انتظامی و دفتری امور اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر حیدر خان نے لائیوسٹاک فارمرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے افسروں و عملے کوکسانوں کیلئے ویٹرنری سروسز ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں اوراس بات پر زور دیا کہ کسان دوست، بروقت اور مؤثر ویٹرنری ہیلتھ کیئر سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔