ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری مسائل سنے ،حل کے احکامات جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے آفس میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے اوردرخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھاکہ ضلع بھر میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ چنیوٹ پولیس کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نویدعاطف اورطبی ماہرین نے شرکت کی ۔ ڈی پی او اور طبی ماہرین نے پولیس اہلکاروں کو ذہنی صحت پرملٹی میڈیا بریفننگ دی ۔ پولیس اہلکاروں کو ذہنی دباؤ اور اس نمٹنے کی موثر تکنیکوں سے آگاہ کیا گیا ۔